تاریخ شائع کریں2022 9 August گھنٹہ 14:38
خبر کا کوڈ : 560831

حرم امام رضا ع میں عزاداروں میں چھ ہزار کھانے تقسیم کئے گئے

 عزاداروں کی پذیرائی کے لئے  صحن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام میں  شب نو محرم،شب عاشور اور شام غریباں کو سفرہ طعام بچھایا گیا اور ان تین راتوں میں حرم رضوی کے صحن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام میں ہر رات دو ہزار عزادار زائرین کی پذیرائی کی گئ۔ 
حرم امام رضا ع میں عزاداروں میں چھ ہزار کھانے تقسیم کئے گئے
حرم امام رضا علیہ السلام میں حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری کے لئے تشریف لانے والے زائرین کے درمیان صحن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام میں چھ ہزار کھانے تقسیم کئے گئے۔

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں مظلوم کربلا حضرت ابا عبد اللہ الحسین (ع) اور آپ کے باوفا اصحاب کی یادمیں عزاداری و سوگواری منانے کے لئے دور و نزدیک سے تشریف لانے والے عزاداروں اور زائرین کی حرم مطہر رضوی کے مہمانسرا میں پذیرائی کے علاوہ مسلسل تین راتیں صحن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام میں بھی سفرہ بچھایا گیا۔ 

 عزاداروں کی پذیرائی کے لئے  صحن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام میں  شب نو محرم،شب عاشور اور شام غریباں کو سفرہ طعام بچھایا گیا اور ان تین راتوں میں حرم رضوی کے صحن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام میں ہر رات دو ہزار عزادار زائرین کی پذیرائی کی گئ۔ 

اس بابرکت سفرہ پر کھانا تناول کرنے کا دعوتنامہ ماتمی دستوں اور عزاداری کے پروگراموں خاص طور پر صحن قدس میں عزاداری کے لئے تشریف لانے والے زائرین میں تقسیم کیا گیا،مجموعی طور پر صحن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام میں چھ ہزار عزادار زائرین نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے بابرکت دسترخوان پر کھانا تناول کرنے کی سعادت حاصل کی۔ 
https://taghribnews.com/vdcc1xqps2bqe48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ