تاریخ شائع کریں2022 7 August گھنٹہ 18:12
خبر کا کوڈ : 560663

پوری دنیا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین ع کی عزاداری عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ایران اسلامی میں آج اتوار کو نو محرم ہے اور اس مناسبت سے مشہد مقدس، قم اور دارالحکومت تہران سمیت پورے ملک میں مجالس اور نو محرم کے مخصوص جلوسہائے عزا نکالے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔
پوری دنیا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین ع کی عزاداری عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران اور برصغیر پاک و ہند سمیت پوری دنیا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری عروج پر پہنچ چکی ہے۔

کربلائے معلی سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین اور علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہم السلام کے روضہ ھای مبارک ، بین الحرمین اور اطراف کی سڑکیں ماتمی دستوں، زائرین اور عزاداروں سے مملو ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے بہت بڑی تعداد میں زائرین کربلائے معلی پہنچے ہیں جن میں ہندوستان اور پاکستان کے ہزاروں زائرین بھی شامل ہیں۔

ایران اسلامی میں آج اتوار کو نو محرم ہے اور اس مناسبت سے مشہد مقدس، قم اور دارالحکومت تہران سمیت پورے ملک میں مجالس اور نو محرم کے مخصوص جلوسہائے عزا نکالے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

دوسری جانب پاکستان اور ہندوستان میں آج آٹھ محرم کے مخصوص ماتمی دستے اور جلوس برآمد ہورہے ہیں ۔

کراچی، لاہور، ملتان، کوئٹہ، اور پشاور سمیت پاکستان کے تقریبا سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں آٹھ محرم کے مخصوص ماتمی جلوس برآمد ہوئے ہیں جو اپنے مخصوص راستوں سے ہوتے ہوئے، مختلف امام بارگاہوں اور مساجد کی جانب رواں دواں ہیں جہاں پہنچ کے یہ جلوس عظیم الشان حسینی اجتماع میں تبدیل ہوجائیں گے ۔

ادھر ممبئی، حیدرآباد، بنگلور، دہلی، لکھنؤ، پٹنہ اور کولکتہ سمیت ہندوستان کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں سے بھی آٹھ محرم کے مخصوص جلوس برآمد کئے جارہے ہیں ۔ ہندوستان کے مختلف شہروں میں آٹھ محرم کے ماتمی جلوسوں میں بہت بڑی تعداد میں غیر مسلم عزاداروں کے دستے بھی شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfvxdtmw6dvva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ