QR codeQR code

غاصب صیہونی حکومت کا سیکیورٹی زوال شروع ہو چکا ہے

6 Aug 2022 گھنٹہ 21:01

غاصب صیہونی حکومت امام خمینی رح اور شہدا کے مکتب کے تربیت یافتہ حریت پسندوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی اور اس معرکے میں یقینا فرزندان اسلام کو ہی کامیابی حاصل ہوگی۔


سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قآنی نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کا سیکیورٹی زوال شروع ہو چکا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قآنی نے، صوبے مازندران میں عزاداران حسینی کے ایک عظیم اجتماع سے اپنے خطاب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حزب اللہ کے جوان، مناسب وقت پر غاصب صیہونی حکومت پر آخری کاری ضرب لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، کہا کہ حزب اللہ کے سپاہی، غاصب و جعلی صیہونی حکومت کا خاتمہ کر کے صفحہ ہستی سے اسرائیل کو مٹائے جانے کی، امام خمینی رح کی دیرینہ آرزو پوری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت امام خمینی رح اور شہدا کے مکتب کے تربیت یافتہ حریت پسندوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی اور اس معرکے میں یقینا فرزندان اسلام کو ہی کامیابی حاصل ہوگی۔

جنرل قآنی نے کہا کہ دین اسلام سے سبق حاصل کر کے علاقے کے تمام ملکوں میں حریت پسندانہ جدوجہد جاری ہے۔ انھوں نے غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس غاصب حکومت نے گذشتہ ایک ہفتے میں غزہ کے تین ہزار سے زائد شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کیا ہے جبکہ حریت پسندوں سے خائف ہو کے وہ سیمینٹ کی حفاظتی دیواریں بھی تعمیر کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 560597

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/560597/غاصب-صیہونی-حکومت-کا-سیکیورٹی-زوال-شروع-ہو-چکا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com