QR codeQR code

اسلامی جمہوریہ ایران اور ان کے قطری ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطے

30 Jun 2022 گھنٹہ 10:51

اسلامی جمہوریہ ایران اور ان کے قطری ہم منصب نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران دوحہ مذاکرات سمیت باہمی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔


اسلامی جمہوریہ ایران اور ان کے قطری ہم منصب نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران دوحہ مذاکرات سمیت باہمی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔

قطری محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ نائب قطری وزیر اعظم اوزیر وزیر خارجہ "محمد بن عبدالرحمن آل ثانی" اور "حسین امیر عبداللهیان" نے کل رات ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران باہمی اور علاقائی مسائل سمیت ایران جوہری مذاکرات پر بات چیت کی۔

اس ٹیلی فونک رابطے کے تفصیلات سے متعلق مزد معلومات اشاعت نہیں کی گئی ہے۔

واضحر ہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "علی باقری کنی" نے بدھ کی صبح کو نائب قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ایک ملاقات میں باہمی دلچسبی امور اور علاقائی تبدیلیوں پر گفتگو کی۔

باقری نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو تہران- دوحہ کے درمیان تعلقات کے فروع کیلئے ایک قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان ملک قطر سے تعاون بڑھانے پر پُر عزم ہے۔

در این اثنا قطری وزیر خارجہ نے ایرانی صدر اور امیر قطر کے دونوں ممالک کے درمیان متعدد دوروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ان دوروں میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ کو تعلقات کی توسیع پر ایران اور قطر کے حکام کے پختہ عزم کی علامت قرار دے دیاو

 در این اثنا اعلی ایرانی مذاکرات کار نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر قطر کے تعمیر کردار کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں پابندیوں کی منسوخی پر مذاکرات کی میزبانی قطر کی تعاون اور گفتگو کے فروغ کی نیک نیتی کو ظاہر کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 555609

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/555609/اسلامی-جمہوریہ-ایران-اور-ان-کے-قطری-ہم-منصب-کا-ٹیلی-فونک-رابطے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com