تاریخ شائع کریں2022 28 June گھنٹہ 20:57
خبر کا کوڈ : 555400

امریکہ انسانی حقوق کا سب سے بڑا خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے

ایران میں 27 جون سے 3 جولائی تک ہفتہ امریکی انسانی حقوق منایا جاتا ہے جس کا مقصد ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کے متعدد جرائم  اور مظالم کی یاد دلانا ہے۔
امریکہ انسانی حقوق کا سب سے بڑا خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں انسانی حقوق کے حوالے سے امریکہ کے دوہرے معیارات کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نہ صرف انسانی حقوق کا حامی نہیں بلکہ انسانی حقوق کے سب سے بڑے خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنےجاری کردہ ایک بیان میں امریکہ کی جانب سے انسانی حقوق کے حوالے سے دوہرے معیارات کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نہ صرف انسانی حقوق کی حامی نہیں بلکہ انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی کرنے والی حکومت ہے۔

ایران میں 27 جون سے 3 جولائی تک ہفتہ امریکی انسانی حقوق منایا جاتا ہے جس کا مقصد ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کے متعدد جرائم  اور مظالم کی یاد دلانا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اسی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی سرپرستی میں عالمی سامراج نے براہ راست اور بالواسطہ بہت سے جرائم کا ارتکاب کیا ۔

ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکی جرائم میں ستائیس جون انیس سو اکاسی میں رہبرانقلاب اسلامی پر ہونے والا ناکام قاتلانہ حملہ ، جمہوری اسلامی پارٹی کے دفتر میں بم دھماکہ جو آیت اللہ بہشتی کی شہادت اور ایران کے بہتررہنماؤں اوراعلی شخصیات کی شہادت پر منتج ہوا ، سردشت میں کیمیاوی بمباری ، اوین جیل کے سربراہ شہید کچوئی کا قتل، شہر یزد کے امام جمعہ آیت اللہ صدوقی کی شہادت اور خلیج فارس میں ایران کے مسافربردار طیارے کو میزائل کا نشانہ بنانے کی دہشتگردانہ کارروائی کی جانب اشارہ کیا جا سکتا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ایک ایسا ملک ہے جس نے امریکہ کی جانب سے انسانی حقوق کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کئے جانے کی بنا پر سخت نقصان اٹھایا ہے ۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ دشمنانہ پابندیاں ایران کے عوام کے قانونی اور فطری حقوق کو پامال کرنے کے ایک ایسے ہتھکنڈے میں تبدیل ہوگئی ہیں جس نے ایرانی عوام سے زندگی ، صحت و سلامتی ، مناسب معیار زندگی ، سائنس و ٹیکنالوجی ، ترقی و پیشرفت کا حق سلب کرلیا ہے اور اس سے خواتین، بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملت ایران ، ایسی واحد قوم نہیں ہے جسے امریکہ کی جانب سے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی اور انسانی حقوق کے دہرے معیارات سے نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ دوسرے ممالک کے عوام انسانی حقوق بھی امریکہ اور اس کے ساتھیوں کی جارحیت کا شکار بن رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں اقلیتوں منجملہ مسلمانوں اور سیاہ فاموں کے حقوق کی پامالی ، امریکی ہتھیاروں سے یمن کے عوام پر روزانہ بمباری ، امریکہ کے ہاتھوں عراق میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کا بزدلانہ قتل واشنگٹن کے ذریعے دنیا میں انسانی حقوق کی پامالی کی دیگر مثالیں ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdciuwawut1aw52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس