تاریخ شائع کریں2022 28 June گھنٹہ 19:52
خبر کا کوڈ : 555398

ایران روس میں دوسری کیسپین اقتصادی کانفرنس کی حمایت کرتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک روس میں دوسری کیسپین اقتصادی کانفرنس کی تجویز کی حمایت کرتا ہے۔
ایران روس میں دوسری کیسپین اقتصادی کانفرنس کی حمایت کرتا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک روس میں دوسری کیسپین اقتصادی کانفرنس کی تجویز کی حمایت کرتا ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک روس میں دوسری کیسپین اقتصادی کانفرنس کی حمایت کرتا ہے۔

 حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز منگل کو اشک آباد میں منعثدہ کیسپین ساحلی ممالک کے چھٹے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ  اس اجلاس کا انعقاد؛ بحیرہ کیسپین سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک اچھا موقع ہے جو بحیرہ کیسیپن میں پانچ جہتی تعاون کے توسیع کا باعث بنے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بحیرہ کیسپین کی قانونی صورتحال کے کنوینشن کے معاہدے پر دستخط سے 4 سال گزر چکے ہیں؛ اگرچہ ہم نے اس حوالے سے ایک اہم قدم اٹھایا ہے لیکن بہت اہم مسائل بشمول بحیرہ کیسپین کے "پانی کے علاقوں کا تعین" اور"بستر اور ذیلی بستر کی حد بندی" بغیر کسی حل کے رہ گئے ہیں۔"

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بدستور بحیرہ کیسپین میں قیام سلامتی اور استحکام اور پانچ جہتی اقتصادی تعاون کے باہمی مکنیزم کی حمایت کرتا ہے۔ یہ مسئلہ بحیرہ کیسپین کے تمام ساحلی ممالک کے قومی مفادات اور سلامتی کی فراہمی مکے نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔

امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ  ہم روس میں دوسری "کیسپین اقتصادی کانفرنس" کے انعقاد کی حمایت کرتے ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ بحیرہ کیسپین کے ساحلی ممالک کو بطور ترقی، خوشحالی اور توسیع کے دو بازورں کے بحیرہ کیسپین میں دونوں شعبوں بشمول تجارت اور نقل و حمل پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔
https://taghribnews.com/vdceon8nvjh8nxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ