تاریخ شائع کریں2022 26 June گھنٹہ 15:47
خبر کا کوڈ : 555041

اسلام کے نزدیک تمام غیرمسلموں کے حقوق ہیں

 اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے پاکستان علماء کونسل کی طرف سے منعقدہ سیمینار "اقلیتوں کے حقوق اور امن عالم" میں شرکت اور خطاب کیا۔
اسلام کے نزدیک تمام غیرمسلموں کے حقوق ہیں
 اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے پاکستان علماء کونسل کی طرف سے منعقدہ سیمینار "اقلیتوں کے حقوق اور امن عالم" میں شرکت اور خطاب کیا۔

انہوں نے کہا: اسلام کے نزدیک تمام غیرمسلموں کے حقوق ہیں۔ ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔الحمدلله پاکستان کے تمام شہری اقلیتوں کا احترام اور ان کے حقوق کا دل و جان سے خیال رکھتے ہیں۔ عالمی سطح پہ ایک سازش کے تحت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ ہوتا ہے جو سراسر جھوٹ پہ مبنی ہے ۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: اگر تمام دنیا میں اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے تو دنیا امن کا گہوارہ بن جائے گی۔

انہوں نے کہا: ہم مسلمان فخر سے یہ کہتے ہیں کہ ہم تمام انبیاء کا احترام کرتے ہیں مگر دنیا کے بعض ملکوں میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں توہین آمیز حرکتیں کی جاتی ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں عالمی سطح پہ ان امور کو کنٹرول کیا جائے تو یہ نفرتیں اور دوریاں کم ہو سکتی ہیں ۔

قابلِ ذکر ہے کہ علامہ صاحب کی وہاں مسالک و ادیان کے علماء کرام اور ذمہ داران کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcjxieivuqeiyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ