تاریخ شائع کریں2022 26 June گھنٹہ 09:32
خبر کا کوڈ : 554949

ہم یمن کو کورونا ویکسین کے بھیجنے کیلیے تیار ہیں

یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز ہفتہ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین "مہدی المشاط"  کے ساتھ  ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ہم یمن کو کورونا ویکسین کے بھیجنے کیلیے تیار ہیں
ایرانی صدر مملکت نے کہا کہ ہم یمن کو کورونا ویکسین کے بھیجنے کیلیے تیار ہیں۔

یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز ہفتہ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین "مہدی المشاط"  کے ساتھ  ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران یمن کو انسانی امداد خاص طور پر کورونا ویکسین کے بھیجنے کیلیے تیار ہے۔

صدر رئیسی نےیمنی عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے یمن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران وہ جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے جو مکمل امن اور یمنی عوام کے خلاف ظالمانہ اقتصادی ناکہ بندی کے مکمل خاتمے کا باعث بنے گی۔

اس موقع پر مہدی المشاط نے یمنی عوام کی آواز کو دنیا تک پہنچانے اور بین الاقوامی فورمز میں یمن کے مظلوم عوام سے ایران کی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات اور تعاون کےمزید فروغ پر زور دیا۔         
https://taghribnews.com/vdcfjjdt1w6dt1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ