تاریخ شائع کریں2022 26 June گھنٹہ 00:32
خبر کا کوڈ : 554948

پابندیوں کا شکار ہونے والے ممالک کیلیےغنڈہ گردی کی زبان کارآمد نہیں ہوگی

یہ بات 'علی شمخانی' نے ہفتہ کے روز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ  جوزپ بورل کے ساتھ ملاقات میں کہی۔
پابندیوں کا شکار ہونے والے ممالک کیلیےغنڈہ گردی کی زبان کارآمد نہیں ہوگی
ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ انتہائی سخت پابندیوں کا شکار ہونے والے ممالک کیلیےغنڈہ گردی کی زبان کارآمد نہیں ہوگی۔

یہ بات 'علی شمخانی' نے ہفتہ کے روز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ  جوزپ بورل کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

جوزپ بورل جو ایرانی حکام کے ساتھ تہران کا دورہ کیا نے، نے آج علی شمخانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

شمخانی نے امریکہ کی وعدہ خلافیوں اور جوہری معاہدے سے غیر قانونی انخلاء جس سے ایرانی عوام کا مغرب اور امریکہ کے تئیں عدم اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ ہم نے جوہری معاہدے میں اپنے تمام وعدوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ہرگز مذاکرات کی میز نہیں چھوڑی ہے اور ہم اب بھی ایک مضبوط، مستحکم اور قابل اعتماد معاہدے کے خواہاں ہیں۔

شمخانی نے خطے میں پائیدار سلامتی اور بین الاقوامی نظام کے قیام میں ایران کے تعمیری کردار پر یورپ کی عدم توجہی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے یورپ کے بعض ممالک جو دنیا میں برائی، عدم تحفظ اور ریاستی دہشت گردی کا مظہر ہیں،کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdceee8nvjh8noi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ