تاریخ شائع کریں2022 23 June گھنٹہ 12:16
خبر کا کوڈ : 554632

شہادت امام علی رضا ع کی مناسبت سے حرم مطہر میں مجالس و عزاداری کا انعقاد

آٹھویں امام کے یوم شہادت کی  مناسبت سے حرم مطہر رضوی کے صحن پیغمبراعظم(ص) اور رواق امام خمینیؒ میں مختلف پروگرام  منعقد کئے جائیں گے۔
شہادت امام علی رضا ع کی مناسبت سے حرم مطہر میں مجالس و عزاداری کا انعقاد
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم شہادت اور یوم زیارت کی مناسبت سے حرم مطہر رضوی میں مختلف پروگراموں اور مجالس و عزاداری کا انعقاد کیا گیا ہے۔

23 ذیقعدہ جوکہ ایک روایت کےمطابق حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے اور اس دن حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کی بھی بہت زیادہ فضیلت ہے۔

 اس موقع پر  حرم مطہر کے گنبد پر نصب سبز پرچم کو اتار کر سیاہ پرچم نصب کردیا گیا ہے ۔

آٹھویں امام کے یوم شہادت کی  مناسبت سے حرم مطہر رضوی کے صحن پیغمبراعظم(ص) اور رواق امام خمینیؒ میں مختلف پروگرام  منعقد کئے جائیں گے۔

شب شہادت امام رضا علیہ السلام کا خصوصی پروگرام صحن پیغمبر اعظم میں بوقت عصر 6 بجے شروع ہو جائے گا اور رات دس بجے تک جاری رہے گا ، اس پروگرام میں حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسین انصاریان اور حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی حائری زادہ خطاب کریں گے ،پروگرام کے اختتام پر   علی مالکی نژاد زیارت جامعہ کبیرہ پڑھیں گے۔ 

یوم شہادت کے خصوصی پروگرام میں حجت الاسلام والمسلمین حسینی قمی سیرت امام رضا علیہ السلام پر خطاب فرمائیں گے اورحجت الاسلام والمسلمین مرتضیٰ حمیدی مرثیہ  اور مصائب پڑھنے کے ساتھ زیارت جامعہ کبیرہ بھی پڑھیں گے۔ 

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حرم امام رضا علیہ السلام میں غیرملکی زائرین کے لئے بھی اس مناسبت سے مجالس و عزاداری کا اہتمام کیا گیا ہے ،اردو زبان زائرین و مجاورین کے لئے حرم مطہر رضوی کے رواق غدیر میں شب شہادت اور یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد کی جائے گی،مجلس کا باقاعدہ آغاز نماز مغربین کے فوراً بعد قرآن کریم کے ایک صفحہ کی تلاوت اور زیارت امام رضا علیہ السلام سے ہوگا جس کے بعد حرم امام رضا علیہ السلام کے اردو زبان خطیب ؛ امام رضا علیہ السلام کی سیرت پر خطاب کرنے کے  ساتھ مصائب بھی پڑھیں گے ۔

آپ تمام قارئین کی خدمت میں امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے تعزیت   پیش کرتے ہیں ۔ 
 
https://taghribnews.com/vdcexe8nwjh8npi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ