تاریخ شائع کریں2022 28 May گھنٹہ 23:29
خبر کا کوڈ : 551356

او آئی سی کا کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا دینے پر گہری تشویش کا اظہار

اسلامی تعاون تنظیم نے ہندوستانی عدالت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا دینے پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔

 اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ہندوستانی عدالت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا دینے پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔ او آئی سی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یاسین ملک اہم ترین کشمیری لیڈر ہیں جو آزادی کی پُرامن جدوجہد کی قیادت کررہے ہیں۔

کشمیریوں کی حقیقی جدوجہد ِآزادی کو دہشت گردی سے منسلک نہیں کرنا چاہیے۔  اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بھارت سے تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کرنے اور کشمیر میں ظلم و تشدد فوری بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی عدالت نےکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو 19مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے بے بنیاد مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔
https://taghribnews.com/vdcenz8npjh8nxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ