تاریخ شائع کریں2022 28 May گھنٹہ 10:46
خبر کا کوڈ : 551231

حضرت امام جعفر صادق ع کے یوم شہادت کی مناسبت سے حرم امام علی رضا ع میں مجالس و عزاداری

شہادت کے دن کے پروگراموں کا سلسلہ حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق امام خمینیؒ میں صبح پانچ بجے سے حجت الاسلام والمسلمین حیدر کاشانی کے خطاب اور دعای ندبہ کی قرائت سے شروع ہو جائے گا ۔
حضرت امام جعفر صادق ع کے یوم شہادت کی مناسبت سے حرم امام علی رضا ع میں مجالس و عزاداری
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے حرم امام علی رضا علیہ السلام میں مجالس و عزاداری اور دیگر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

آسمان امامت و ولایت کے چھٹے آفتاب عالم تاب حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام  کی شب شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن پیغمبر اعظم(ص) میں نمازمغربین کے فوراً بعد مجالس کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جس میں حجت الاسلام والمسلمین رضایی تہرانی اور حجت الاسلام والمسلمین حسین قرنی خطاب فرمائیں گے،پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے جناب علی ملائکہ،ابراہیم قانع اور احمد واعظی مرثیہ پڑھیں گے،پروگرام کے اختتام پر زیارت امین اللہ اور دعای کمیل پڑھی جائے گی۔ 

شہادت کے دن کے پروگراموں کا سلسلہ حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق امام خمینیؒ میں صبح پانچ بجے سے حجت الاسلام والمسلمین حیدر کاشانی کے خطاب اور دعای ندبہ کی قرائت سے شروع ہو جائے گا ۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے مشہد مقدس کے شہداء چوک پر عزاداروں کا عظیم اجتماع منعقد ہوگا جس میں ذاکر اہلبیت احمد واعظی مرثیہ اور مصائب پڑھیں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حرم امام علی رضا علیہ السلام کے غیرملکی زائرین کے لئے بھی مجالس و عزاداری کا انعقاد کیا گیا ؛ دنیا بھر سے تشریف لانے والے اردو زبان زائرین کے لئے حرم امام علی رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں شب شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزاء منعقد کی جائے گی،مجلس کا آغاز نماز مغربین سے آدھا گھنٹہ پہلے احکام دین کی کلاس سے ہوگا جس کے فوراً بعد باجماعت نماز ادا کی جائے گی ، نماز مغربین کے بعد قرآن کریم کی تلاوت اور دعای کمیل پڑھی جائے گی جس کے بعد حجت الاسلام والمسلمین ابن علی حیدری حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرت پر خطاب فرمائیں گے۔ مجلس کے اختتام پر نوحہ خوانی بھی کی جائے گی۔
 
https://taghribnews.com/vdcgwq9nqak9nx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ