تاریخ شائع کریں2022 28 May گھنٹہ 11:30
خبر کا کوڈ : 551228

عراق میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا جرم کا قانون منظور

329  ارکان پارلیمنٹ میں سے 275 نے اس قانون کے حق میں ووٹ دیا، بیان میں کہا گیا کہ یہ قانون عراقی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔
عراق میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا جرم کا قانون منظور
عراقی پارلیمنٹ نے تاریخ ساز قانون میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو جرم قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے پر سزائے موت یا عمر قید کی سزا کا اعلان کیا ہے۔

 عراقی پارلیمنٹ نے تاریخ ساز قانون میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو جرم قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے پر سزائے موت یا عمر قید کی سزا کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کی پارلیمان میں ایک قانون کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا جرم ہوگا۔

329  ارکان پارلیمنٹ میں سے 275 نے اس قانون کے حق میں ووٹ دیا، بیان میں کہا گیا کہ یہ قانون عراقی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔

عراق نے کبھی بھی اسرائیل کو علیحدہ ریاست تسلیم نہیں کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

پارلیمنٹ سے فیصلہ آنے کے بعد سیکڑوں افراد بغداد کے تحریر اسکوائر پہنچے اور جشن مناتے ہوئے اسرائیل مردہ باد  کے نعرے لگائے۔  ذرائع کے مطابق عراقی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے خلاف تاریخ ساز قانون کو منظور کرکے علاقائی سطح پر خائن اور غدار عرب حکمرانوں کو بے نقاب کرتے ہوئے مشکل میں ڈالدیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccisqp42bqpi8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ