تاریخ شائع کریں2022 27 May گھنٹہ 19:26
خبر کا کوڈ : 551202

روس کے مستقل مندوب کا فلسطینی اراضی پر صیہونی حکومت کے قبضے پر کڑی تنقید

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی اراضی پر قبضے، غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر اور قوانین کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
روس کے مستقل مندوب کا فلسطینی اراضی پر صیہونی حکومت کے قبضے پر کڑی تنقید
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے فلسطینی اراضی پر صیہونی حکومت کے قبضے ، غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر اور قوانین کی خلاف ورزی کئے جانے پر کڑی تنقید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ مقدس مقامات کی قانونی حیثیت میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی اراضی پر قبضے، غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر اور قوانین کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا کہ مغربی ایشیا کے بحرانوں کے حل کے لئے مذاکرات کے عمل سے روس کو دور رکھے جانے کے الٹے نتائج برآمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ صیہونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیر کی عالمی سطح پر مخالفتوں کے باوجود غاصب صیہونی حکومت نے یہ سلسلہ جاری رکھا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdce7z8nwjh8nwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ