تاریخ شائع کریں2022 25 May گھنٹہ 17:11
خبر کا کوڈ : 550987

ہم دن رات دشمن کا تعاقب کر رہے ہیں

یہ بات جنرل حسین سلامی نے علمائے دین کے 4 ہزار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ہم دن رات دشمن کا تعاقب کر رہے ہیں
پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمارے دشمن جنہوں نے بزدلی سے اپنے سپاہی کو قتل کردیا ، یہ جاں لیں کہ ہم اپنے پیاروں اور شہداء کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیں گے۔

یہ بات جنرل حسین سلامی نے علمائے دین کے 4 ہزار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے دشمن جنہوں نے بزدلی سے اپنے سپاہی کو قتل کردیا ، انہیں جاں لینا چاہیے کہ ہم اپنے پیاروں اور شہداء کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیں گے اور سب پر واضح ہے کہ ہماری صورتحال اب کیسی ہے۔

جنرل سلامی نے بتایا کہ ہم دن رات دشمن کا تعاقب کر رہے ہیں اور اس کی پالیسیوں کو جانتے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ دشمن کئی عشروں سے مسلسل اسلام کو توڑنے کی دن رات سازشیں کر رہا ہے، یہ صحیح ہے کہ سامراج کے پاس ظاہری طاقتیں موجود ہیں لیکن وہ زوال پذیر ہے۔

یاد رہے کہ 22 مئی کو تہران میں "مجاہدین اسلام" سڑک کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے ایرانی مدافعین حرم میں سے ایک کرنل 'صیاد خدایی' کو اس وقت پانچ گولیاں مار کر شہید کر دیا جب وہ گھر میں داخل ہونے والا تھا۔

تفصیلات کے مطابق علمائے دین کے 4 ہزار شہداء کی 18 ویں قومی کانفرنس 20سے 31 مئی تک شہر قم میں جاری ہوگی۔
https://taghribnews.com/vdcdjz0k5yt0kn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ