تاریخ شائع کریں2022 24 May گھنٹہ 11:07
خبر کا کوڈ : 550769

حرم امام رضا علیہ السلام کے میوزیمز پورے عالم اسلام میں مشہور ہیں

نائیجیریا کے سفیر اور ایران میں تعینات پاکستانی سفارتخانہ کے فرسٹ سیکرٹری نے حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے کے ساتھ حرم امام رضا علیہ السلام کے قالین میوزیم کا بھی وزٹ کیا۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے میوزیمز پورے عالم اسلام میں مشہور ہیں
نائیجیریا کے سفیر اور ایران میں تعینات پاکستانی سفارتخانہ کے فرسٹ سیکرٹری نے حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے کے ساتھ حرم امام رضا علیہ السلام کے قالین میوزیم کا بھی وزٹ کیا۔

ایران میں تعینات نائیجیرین سفیر عالی جناب یاکوب سلیمان نے حرم امام رضا علیہ السلام کے متبرک مقامات کا وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا علیہ السلام میں داخل ہوتے وقت مجھ پر ایسی خاص روحانی کیفیت طاری تھی جسے اس سے پہلے میں نے کسی بھی جگہ محسوس نہیں کیا تھا۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے میوزیمز پورے عالم اسلام میں مشہور ہیں،گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے قالین میوزیم کے وزٹ کے دوران نفیس اور قیمتی قالینوں پر بنے نقش و نگار پر زیادہ توجہ کی ہے جنہیں ایرانی عوام نے کئی سالوں کی محنت اور کوشش سے بنایا ہے اور انہیں دیکھنے سے میں نے لذت محسوس کی۔

ایران میں تعینات نائیجیریا کے سفیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میوزیم کا فن تعمیر،قیمتی اور نفیس قالینوں کو باحفاظت رکھنے کا طریقہ اور ان قدیمی قالینوں میں ایرانی فن کی خوبصورتی نے مجھے واقعا ایسا مسحور کیا کہ وقت گزرنے کا بھی پتہ نہ چلا۔ امید کرتا ہوں کہ دوسرے مسلمان بھی قالین میوزیم کو دیکھنے مشہد تشریف لائیں گے اور اپنی آنکھوں سے ایرانی اسلامی فن کے شاہکار کا مشاہدہ کریں گے۔

قالین بافی کے فن کا احیا اور فروغ

ایران میں تعینات پاکستانی سفارتخانہ کے فرسٹ سیکرٹری جناب خیرات نے اس وزٹ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار حرم امام رضا علیہ السلام کے قالین میوزیم کا وزٹ کر رہا ہوں ،اس میوزیم میں ہاتھوں سے بنے تاریخی اور قیمتی قالینوں کو انتہائی حفاظت کے ساتھ رکھا گیا ہے ان قالینوں کے رنگ ،ڈیزائین اور خوبصورتی سے میں بہت زیادہ متأثر ہوا ہوں۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ روایتی انداز میں قالین بافی کا فن زوال پذیر ہے لیکن حرم امام رضا علیہ السلام  کی جانب سے ان قدیمی قالینوں کو اس شاندار میوزیم میں با حفاظت رکھ کر قالین بافی کے گرانقدر فن کو زندہ کرنے کے ساتھ اس فن کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے  ،حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے یہ اقدام واقعی قابل تحسین ہے۔ 
 
https://taghribnews.com/vdcb0gbs9rhbszp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ