تاریخ شائع کریں2022 20 May گھنٹہ 17:26
خبر کا کوڈ : 550284

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری کا سابق وزیراعظم کے دورہ روس کا دفاع

افغان بحران سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، افغان بحران کی شدت سے پورا خطہ متاثر ہوگا، عالمی برادری بحران کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری کا سابق وزیراعظم کے دورہ روس کا دفاع
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو میں  سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو علم نہیں تھا کہ روس اور یوکرائن کے درمیان موجودہ تنازع کا آغاز ہوجائے گا، عمران خان کے دورہ روس پر پاکستان کو سزا دینا ناانصافی ہوگی۔

پاکستانی وزير خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان امداد نہیں تجارت بڑھانے پر یقین رکھتا ہے، تحفظ خوراک کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان بحران سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، افغان بحران کی شدت سے پورا خطہ متاثر ہوگا، عالمی برادری بحران کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، بھارت نے کشمیر میں غیر قانونی اور ظالمانہ اقدامات انجام دیئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdjz0koyt0kx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ