تاریخ شائع کریں2022 19 May گھنٹہ 16:21
خبر کا کوڈ : 550200

ملک میں انتخابات سے مزاحمت کی کی بڑھتی محبوبیت کا پتہ چلتا ہے

ہمیں اس کامیابی پر فخر ہے خاص طور پر ایسے وقت جب ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ کامیابی ایسے وقت ملی ہے جسے روکنے کے لئے خوب کوششیں کی گئیں۔
ملک میں انتخابات سے مزاحمت کی کی بڑھتی محبوبیت کا پتہ چلتا ہے
حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات سے مزاحمت کی کی بڑھتی محبوبیت کا پتہ چلتا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے بدھ کی شب اپنے خطاب میں ملک کے حالیہ پارلمانی انتخابات میں شریک ہونے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : انتخابات میں عوام کی بڑے پیمانے پر شرکت اور اسکے نتائج، تحریک مزاحمت اور اسکے اسلحوں کی حمایت میں پیغام ہیں۔   

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سبھی دھمکیوں اور خوف کا ہدف لبنانی عوام کو ڈرانا اور انہیں راہ سے بھٹکانا تھا، کہا کہ اس کا نہ صرف یہ کہ کوئی نتیجہ نہیں نکلا بلکہ لبنانی عوام کی تین مرحلے کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت ان دھمکیوں کا دندان شکن جواب تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کامیابی پر فخر ہے خاص طور پر ایسے وقت جب ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ کامیابی ایسے وقت ملی ہے جسے روکنے کے لئے خوب کوششیں کی گئیں۔

سید حسن نصر اللہ نے اسی طرح حالیہ انتخابات میں ایران کی مداخلت پر مبنی کچھ افراد اور دھڑوں کی الزام کے جواب میں استفسار کیا ایک بار بھی آپ نے انتخابات میں ایرانی سفارتخانے کے کسی ملازم کی طرف سے مداخلت دیکھی، حالانکہ انتخابات کے دوران امریکی سفارت خانے کی طرف سے مداخلت نظر آئی اور انتخابات کے دوران سعودی عرب کے سفیر ہہت سرگرم دکھائی دیئے۔

اتوار کو لبنان کے پارلمانی انتخابات میں مزاحمتی دھڑا ایک بار پھر ماضی کی طرح کامیاب ہوا۔
https://taghribnews.com/vdcbggbsgrhbs5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ