تاریخ شائع کریں2022 19 May گھنٹہ 15:36
خبر کا کوڈ : 550198

حشد الشعبی نے داعش کے بچے کچھ عناصر کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا

حشد الشعبی کی 51 ویں بریگیڈ نے صوبے صلاح الدین کے مکحول علاقے پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے داعشی دہشتگردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔
حشد الشعبی نے داعش کے بچے کچھ عناصر کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا
عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین میں دہشتگرد ٹولے داعش کے بچے کچھ عناصر کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ایران پریس کے مطابق، عراقی ذرائع نے بدھ کی رات کو بتایا کہ حشد الشعبی کی 51 ویں بریگیڈ نے صوبے صلاح الدین کے مکحول علاقے پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے داعشی دہشتگردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

عراقی شیعوں کی کوآرڈینیٹنگ کمیٹی کے رکن جبار المعموری نے کچھ دن پہلے ملک میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کی مشکوک حرکتوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سبھی، عراق کی سکیورٹی میں واشنگٹن کے منفی رول، امریکہ کی طرف سے دہشتگرد گروہوں کی حمایت اور عراق کی سیاست میں امریکہ کی بلاواسطہ مداخلت کے بارے میں آگاہ ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchwvnm623nmzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ