تاریخ شائع کریں2022 5 March گھنٹہ 16:17
خبر کا کوڈ : 540840

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی آج تہران پہنچ گئے

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی آج ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے جہاں ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی نے ان کا استقبال کیا۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی آج تہران پہنچ گئے
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی آج تہران پہنچ گئے۔

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی آج ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے جہاں ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی نے ان کا استقبال کیا۔

رافائل گروسی کے دورہ تہران کا مقصد ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان ایران کے جوہری مسئلے اور دیگر حفاظتی امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تکنیکی تعاون کے تسلسل پر ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے ڈائریکٹر محمد اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ1+4 کے مابین ایران پر امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں ہٹانے کے لیے مذاکرات جو 26 دسمبر کو شروع ہوئے تھے، ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکے ہیں جہاں ان کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار صرف اور صرف مغرب کے سیاسی فیصلوں پر ہے۔ اگر مغربی فریق ضروری فیصلے کر لے تو باقی ماندہ مسائل بھی حل ہو سکتے ہیں اور چند دنوں میں حتمی معاہدہ ہو سکتا ہے۔

ایران کے سینیئر مذاکرات کار علی باقری کنی نے اپنے تازہ ترین ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم فنش لائن کے کتنے ہی قریب پہنچ جائیں کیونکہ اس کو عبور کرنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے اور کام مکمل کرنے کے لیے، کچھ فیصلے ہیں جو مغربی فریق کو کرنا ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdcaywnmw49nya1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ