تاریخ شائع کریں2022 26 January گھنٹہ 23:46
خبر کا کوڈ : 536123

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا نے ہمیشہ اپنے وقت کے امام کی حمایت اور دفاع کیا

اپنی اس ملاقات کے آغاز میں شیخ ابراہیم زکزاکی نہیں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو یگانۂ خلقت قرار دیتے ہوئے انہیں خواتین اور اسلامی معاشرے کی خواتین کے لئے کامل نمونہ قرار دیا۔
حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا نے ہمیشہ اپنے وقت کے امام کی حمایت اور دفاع کیا
شیعیان نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے تحریک اسلامی نائیجیریا کی کارکن خواہران سے شہر ابوجہ میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اپنی اس ملاقات کے آغاز میں شیخ ابراہیم زکزاکی نہیں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو یگانۂ خلقت قرار دیتے ہوئے انہیں خواتین اور اسلامی معاشرے کی خواتین کے لئے کامل نمونہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا: حضرت صدیقہ کبری سلام اللہ علیہا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں ان کی سیرت بہت اہم ہے اور اسے لوگوں کے سامنے بیان ہونا چاہیے کیونکہ اللہ جل جلالہ اور اس کے رسولِ خاتم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تمام صفات کا مظہر حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ہیں۔

شیعیانِ نائیجیریا کے سربراہ نے کہا: حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا نے ہمیشہ اپنے وقت کے امام کی حمایت اور دفاع کیا۔ انہوں نے اپنے بابرکت عمر کے آخری دنوں تک اپنے امام کے فرامین کی پیروی کی۔ ہمیں بھی حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی اطاعت کرنی چاہیے اور آنحضرت کی غیبت کے زمانے میں مقام ولایت فقیہ کی پیروی اور اطاعت کرنی چاہیے۔

شیخ ابراہیم زکزاکی نے اپنی گفتگو کے آخر میں خاندان کی تشکیل اور فرزندان کی تربیت کے مسئلہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: میں نے بارہا برادران اور خواہران سے ملاقات میں اس مسئلہ کو بیان کیا ہے اور اب بھی کہتا ہوں کہ یہ مسئلہ اہم مسائل میں سے ایک ہے کیونکہ ثقافت اہل بیت علیہم السلام کی ترویج اس مسئلے کو اہمیت دینے میں ہے۔

 
 
 
 
 
https://taghribnews.com/vdcj8meituqetvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ