تاریخ شائع کریں2022 21 January گھنٹہ 23:42
خبر کا کوڈ : 535392

ایرانی قوم فلسطینیوں کے بھائی ہیں

انہوں نے کہا: ہمیں خدا پر بھروسہ ہے اور غزہ کے لئے خدا کی حمایت اور مدد اور حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے ساتھ فلسطین اور اس کے لوگوں کی عزت اور آزادی کی واپسی کا مکمل یقین ہے ۔
ایرانی قوم فلسطینیوں کے بھائی ہیں
شیخ نمر احمد زغموت نے بدھ کی شب مشہد میں "غزہ ڈے بین الاقوامی کانفرنس" میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ایرانی قوم فلسطینیوں کے بھائی ہیں اور اس ملک میں جو کچھ ہوا ہے وہ ایران اور اس کے رہبر کی مدد سے ممکن ہوا ہے۔

فلسطین کا تعلق صرف اس ملک کے لوگوں سے ہی نہیں ہے اور آیتِ کریمہ «سُبْحَانَ الَّذِی أَسْرَی بِعَبْدِهِ لَیْلاً مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَی الْمَسْجِدِ الأَقْصَی الَّذِی بَارَکْنَا حَوْلَهُ لِنُرِیَهُ مِنْ آیَاتِنَا إِنَّهُ هُوَ السَّمِیعُ البَصِیرُ (سوره اسرا / ۱)»، کے مطابق یہ سرزمین اور اس کے تمام اطراف مبارک ہیں۔

انہوں نے کہا: ہمیں خدا پر بھروسہ ہے اور غزہ کے لئے خدا کی حمایت اور مدد اور حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے ساتھ فلسطین اور اس کے لوگوں کی عزت اور آزادی کی واپسی کا مکمل یقین ہے ۔

فلسطین کی اسلامی کونسل کے سربراہ نے کہا: اس سرزمین میں کوئی بھی اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

انہوں نے بعض حکومتوں اور صیہونی شیطان صفت حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : فتح، امت اسلامی اور فلسطین اور اس کے قائد کا مقدر بنے گی ان شاء اللہ ۔

شیخ نمر احمد زغموت نے کہا: ہم ملتِ مظلوم فلسطین کے ہر سطح پر تعاون اور حمایت کرنے پر رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی، ایران کے حکام اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ یہ کانفرنس آستان قدس رضوی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی جس میں اسلامی ممالک کے متعدد علماء اور صاحب نظر افراد نے فلسطین کے موضوع پر خطاب کیا۔
https://taghribnews.com/vdcgyn9nxak9ww4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ