تاریخ شائع کریں2022 20 January گھنٹہ 19:01
خبر کا کوڈ : 535274

ایرانی صدر مملکت کی روسی اقتصادی کارکنوں اور تاجروں کیساتھ ملاقات

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تجارت اور معیشت کے شعبے میں سرگرم کارکنوں کے خیالات سے دونوں ممالک کے رہنماؤں اور حکام کی واقفیت؛ دو طرفہ تعاون کے لیے میکرو اور اسٹریٹجک فیصلوں میں کارگر ثابت ہو سکتی ہے۔
ایرانی صدر مملکت کی روسی اقتصادی کارکنوں اور تاجروں کیساتھ ملاقات
ایرانی صدر مملکت نے روسی اقتصادی کارکنوں اور تاجروں کیساتھ ایک ملاقات میں دونوں صدور کے موقف کو قریبی اور بہت سی مشترکات کیساتھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایران روس تعاون کی جامع دستاویز کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت االلہ سید ابراہیم رئیسی نے روس کے دو روزہ دورے کے منصوبوں کے سلسلے میں، آج بروز جمعرات کو اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے کے روڈ میپ پر عمل درآمد کے لیے روسی اقتصادی کارکنوں اور تاجروں کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تجارت اور معیشت کے شعبے میں سرگرم کارکنوں کے خیالات سے دونوں ممالک کے رہنماؤں اور حکام کی واقفیت؛ دو طرفہ تعاون کے لیے میکرو اور اسٹریٹجک فیصلوں میں کارگر ثابت ہو سکتی ہے۔

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ روس کے پاس ایک قابل قدر تہذیب و ثقافت ہے اور ایران اور روس میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں۔

انہوں نے ہمسائیگی، مشترکہ مفادات اور دشمنوں کو ایران اور روس کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت کا سبب قرار دیا اور کہا مشترکہ مفادات کے علاوہ ہمارے مشترکہ دشمن بھی ہیں جو خطے کی ترقی کے مخالف ہیں لیکن ہمیں اس حد تک ترقی کرنی ہوگی تا کہ دوسرے اپنے سیاسی اور ثقافتی مقاصد کے حصول کے لیے خطے میں اثر و رسوخ نہ کرسکیں۔

 ایرانی صدر نے پیتھالوجی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پیتھولوجیکل نقطہ نظر کے ساتھ مسائل اور رکاوٹوں کی نشاندہی اور ان کو ختم کرنا ہوگا۔

آیت اللہ رئیسی نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں ہم نے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون کی صلاحیتوں کو بہتر طور پر استعمال کیا جانا ہوگا؛ شمال-جنوب کوریڈور کو فعال کیا جانا ہوگا؛ اور اقتصادی اداکاروں کو درپیش مسائل کو حل کیا جانا ہوگا۔

صدر مملکت نے ایران اور روس کے درمیان مالیاتی اور بینکاری نظام میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے مرکزی بینک دونوں ممالک میں ایران اور روس کے بینکوں کو فعال کرنے پر رضامند ہو سکتے ہیں تاکہ اقتصادی اداکار اپنے مالیاتی تبادلے آسانی سے کر سکیں۔

آیت اللہ رئیسی نے دونوں ملکوں کے صدور کے موقف کو قریبی اور بہت سی مشترکات کیساتھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایران روس تعاون کی جامع دستاویز کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں کی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfetdtjw6dm0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ