تاریخ شائع کریں2022 18 January گھنٹہ 19:06
خبر کا کوڈ : 535017

ایرانی سفیر کی پاکستانی عدلیہ کے سربراہ سے ملاقات

 پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر اور اس ملک کی عدلیہ کے سربراہ نے ایک ملاقات کے دوران دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان قانونی اور عدالتی تعاون کو فروغ دینے، تجربات کے تبادلے اور حکام کے سرکاری دورے کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے منگل کے روز پاکستانی عدلیہ کے سربراہ گلزار احمد کے ساتھ ملاقات کی۔

فریقین نے اس ملاقات کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی تعلقات کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
حسینی نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان قانونی اور عدالتی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے اس شعبے میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان دوروں اور ملاقاتوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان دوروں کا اہم مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے، قانونی اور عدالتی شعبوں میں تجربات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان عدالتی معاونت کے معاہدے پر دستخط کرنا ہے.

گلزار احمد نے عدالتی اور قانونی عملے کے تبادلے بالخصوص ایرانی عدلیہ کے سربراہ کے دورہ اسلام آباد کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے ججوں اور جوڈیشل کالجوں کے درمیان تجربات کے تبادلے پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdca6mnm049new1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ