تاریخ شائع کریں2022 18 January گھنٹہ 17:29
خبر کا کوڈ : 535003

دمشق نے بیشتر عرب ملکوں کو اپنا پیغام ارسال کردیا

انھوں نے کہا کہ حالیہ دنوں کے دوران بیشتر عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ کو پیغامات ارسال کئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ہم  سب نے ہی نقصان اٹھایا ہے جیساکہ عرب ممالک روز بروز اغیار کے مراکز میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں
دمشق نے بیشتر عرب ملکوں کو اپنا پیغام ارسال کردیا
شام کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے دمشق نے بیشتر عرب ملکوں کو اپنا پیغام ارسال کیا ہے۔

 شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں اس وقت چودہ عرب سفارت خانے موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حالیہ دنوں کے دوران بیشتر عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ کو پیغامات ارسال کئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ہم  سب نے ہی نقصان اٹھایا ہے جیساکہ عرب ممالک روز بروز اغیار کے مراکز میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں جبکہ عرب ملکوں کے معاشی حالات بھی اچھے نہیں ہیں اس لئے ہمیں چاہئے کہ عرب قوم ہونے کی حیثیت سے ایک دوسرے کے لئے اپنی آغوش پھیلائیں۔

فیصل مقداد نے تمام عرب ملکوں کی شمولیت سے اجلاس کے انعقاد کے لئے  آمادگی کا اعلان  کرتے ہوئے عرب لیگ میں شام کی واپسی کا ذکر کیا اور کہا کہ عرب لیگ ایک ایسا ادارہ ہے جس میں اختلاف و اتفاق رائے ہوتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم عرب لیگ میں شام کی واپسی کے لئے کوئی شرط نہیں رکھتے اس لئے کسی کو بھی ہم پر کوئی شرط نہیں لگانی چاہئے۔

شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت عرب لیگ میں شام کی واپسی کے سلسلے میں رابطے جاری ہیں تاہم شام عزت کے ساتھ شامل ہونا چاہتا ہے اور سب کو چاہئے کہ شام کے وقار کا دفاع کرے اور اس سلسلے میں ہم پرامید بھی ہیں۔

فیصل مقداد نے اسی طرح روس اور ایران کے ساتھ شام کے تعلقات کو بہت زیادہ خوشگوار قرار دیا اور کہا کہ دمشق دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ماسکو اور تہران کی حمایت کا قدرداں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfxtdtmw6dmxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ