تاریخ شائع کریں2022 16 January گھنٹہ 22:56
خبر کا کوڈ : 534717

وزیر اعظم نریندر مودی کی ں سیکورٹی میں کوتاہی کے مسئلے میں سیاست کی جارہی ہے

انھوں نے کہا کہ جہاں تک سیکورٹی کی بات ہے تو وزیر اعظم کی سیکورٹی ضروری ہے تو عام آدمی کی سیکورٹی بھی ضروری ہے ۔دہلی کے وزیر اعلی نے کہا کہ اس مسئلے میں حکمراں بی جے پی اور کانگریس ، دونوں پارٹیاں سیاست کررہی ہیں ۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی ں سیکورٹی میں کوتاہی کے مسئلے میں سیاست کی جارہی ہے
دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجری وال نے وزیر اعظم کی سیکورٹی پر سیاست کئےجانے کو سخت ہدف تنقید بنایا ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پنجاب میں سیکورٹی میں کوتاہی کے مسئلے میں سیاست کی جارہی ہے جو ٹھیک نہیں ہے ۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی سیکورٹی ضروری ہے اگر اس میں کوتاہی ہوئی ہے تو اس پر سیاست کے بجائے اس کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ جہاں تک سیکورٹی کی بات ہے تو وزیر اعظم کی سیکورٹی ضروری ہے تو عام آدمی کی سیکورٹی بھی ضروری ہے ۔دہلی کے وزیر اعلی نے کہا کہ اس مسئلے میں حکمراں بی جے پی اور کانگریس ، دونوں پارٹیاں سیاست کررہی ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ پانچ جنوری کو ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ریاست پنجاب کے علاقے فیروز پور میں ایک ریلی سے خطاب کرنے والے تھے لیکن راستے میں ایک پل پر مظاہرین کی جانب سے ، مبینہ طور پر ان کا راستہ بند کردیئے جانے کے نتیجے میں مسٹر مودی واپس ہوگئے تھے۔

ہندوستانی سپریم کورٹ نے اس مسئلے کی جانچ کے لئے ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcgqt9nuak9wu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ