تاریخ شائع کریں2022 14 January گھنٹہ 11:31
خبر کا کوڈ : 534375

ایرانی ثقافتی قونصل جنرل اور بورڈ آف چرچز آف پاکستان کےدرمیان جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات

 پاکستان میں ایرانی ثقافتی قونصل جنرل اور بورڈ آف چرچز آف پاکستان نے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ثقافتی تعاون، بین المذاہب تعامل اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان رابطے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی ثقافتی قونصل جنرل اور بورڈ آف چرچز آف پاکستان کےدرمیان جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات
 پاکستان میں ایرانی ثقافتی قونصل جنرل اور بورڈ آف چرچز آف پاکستان نے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ثقافتی تعاون، بین المذاہب تعامل اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان رابطے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان میں ایرانی ثقافتی قونصل جنرل اور بورڈ آف چرچز آف پاکستان کےدرمیان جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں ثقافتی تعاون، بین المذاہب تعامل اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے مختلف گرجا گھروں کے عیسا‏ئی وفد کے اراکین نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت اور نئے سال کے موقع پر ایرانی ثقافتی مشیر "احسان خزاعی" سے ملاقات کی۔

دونوں فریقوں نے الہامی مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مکالمے کے لیے مشترکہ تعاون کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور مذہبی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے منعقد ہوئی، شرکاء نے ہمارے ملک کے ثقافتی اتاشی اور ایران اور پاکستان کے فارسی ریسرچ سینٹر کی مختلف سرگرمیوں کو متعارف کرنے کے ساتھ ساتھ عیسائیوں کے مراکز کی سرگرمیوں پر بھی زور دیا۔

ایرانی ثقافتی قونصل جنرل  نے حضرت عیسی کی ولادت اورنئے عیسائی سال کومبارکباد دیتے ہوئے پاکستان میں ایرانی ثقافتی سرگرمیوں کے تعارف کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کے اہم شہروں میں ثقافتی گھروں کے ساتھ ساتھ ایران اور پاکستان کے فارسی ریسرچ سینٹر کی پاکستان میں سرگرمیوں کی ایک طویل تاریخ ہے اور ان ثقافتی مراکز کی کثرت دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کی اعلیٰ سطح کو ظاہر کرتی ہے۔

خزاعی نے کہا کہ آج انسانیت کے دشمن مذہب پر ضرب لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ مذہب انسانی فطرت میں پیوست ہے اور تباہ نہیں ہوگا، اس لیے اب مذاہب کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تمام آسمانی اور الہی مذاہب امن، دوستی اور یکجہتی کا پیغامبر ہیں اور ہم پیغمبر اکرم (ص) کی تعلیمات سے مذاہب کا احترام سیکھتے ہیں۔

انہوں نے لوگوں کی زندگیوں میں مذہب کی اہمیت اور اثرات کے بارے میں کہا کہ کورونا کےدوران ہم نے دیکھا کہ دنیا کے لوگ مساجد، گرجا گھروں، مندروں اور عبادت گاہوں میں جا کر دعائیں مانگتے ہیں اور خدا سے مدد مانگتے ہیں اور یہ ایک اہم واقعہ تھا جس نے لوگوں کے دلوں کو خدا کے قریب کر دیا۔
https://taghribnews.com/vdcgut9nnak9ww4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ