تاریخ شائع کریں2022 3 January گھنٹہ 22:29
خبر کا کوڈ : 533166

شہید قاسم سلیمانی کے مکتب کو قتل، دہشت گردی اور میزائلوں سے تباہ نہیں کیا جاسکتا

صدر رئیسی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کا مکتب درحقیقت حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مکتب کے سلسلے کی اہم کڑی ہے لہذا اس مکتب کو قتل اور دہشت گردی کے ذریعہ خراب نہیں کیا جاسکتا۔
شہید قاسم سلیمانی کے مکتب کو قتل، دہشت گردی اور میزائلوں سے تباہ نہیں کیا جاسکتا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کی مناسبت سے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب میں امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ سے قصاص لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے مکتب کو قتل، دہشت گردی اور میزائلوں سے تباہ نہیں کیا جاسکتا۔

صدر رئیسی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کا مکتب درحقیقت حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مکتب کے سلسلے کی اہم کڑی ہے لہذا اس مکتب کو قتل اور دہشت گردی کے ذریعہ خراب نہیں کیا جاسکتا۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ مکتب حاج قاسم سلیمانی میں سب پہلا نکتہ جس پر توجہ مبذول کرنی چاہیے وہ اللہ تعالی کی ذات ہے۔ خدا کے لئے فکر کرنا، خدا کے لئےعمل کرنا اور خدا کے لئے میدان میں استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کرنا ہے۔

 ایرانی صدر نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ایک سماجی ، سیاسی ، اجتماعی اور عسکری شخصیت کے حامل تھے ۔ وہ دشمن کے مد مقابل سیسہ پلائی ہوئي دیوار کے مانند تھے لیکن بچوں ، بے گناہوں اور کمزوروں کے حامی اور ہمدرد تھے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی حلال مشکلات تھے وہ خوداعتمادی کے جذبہ سے سرشار تھے وہ اللہ تعالی پر اعتماد اور توکل کے ساتھ آگے بڑھتے تھے۔

صدر رئیسی نے امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے مجرمانہ اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ اور شہید سلیمانی کے قتل میں ملوث دیگر افراد سے قصاص لیا جائےگا ، انھیں قانون کے حوالے کیا جائےگا انھیں سزا دی جائےگی۔ اللہ تعالی کا حکم ٹرمپ کے بارے میں جاری ہونا چاہیے۔ اگر عالمی قوانین کی روشنی میں انصاف ملا اور ٹرمپ ، پمپئو اور دیگر افراد کو سزا مل گئی تو بہت بہتر ، اگر ایسا نہ ہوا ، تو امت مسلمہ کی آستین سے انتقام کا ہاتھ اگے بڑھے گا اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا دےگا۔

صدر رئیسی نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ شہید قاسم سلیمانی کی پیروی کرتے ہوئے عوامی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اور حقیقی معنی میں عوام کے خدمتگزآر بن جائیں۔
https://taghribnews.com/vdcd9s0k9yt0sf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ