تاریخ شائع کریں2021 8 December گھنٹہ 20:01
خبر کا کوڈ : 529949

صدر علامہ سید ابراہیم رئیسی کی رجب طیب اردوغان سے ٹیلی فونک رابطے

اس موقع پر انہوں نے انسداد دہشتگردی کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کا صحیح طریقہ، دیگر ملکوں کی آزادی اور خودمختاری کا احترام کرنا ہے۔
صدر علامہ سید ابراہیم رئیسی کی رجب طیب اردوغان سے ٹیلی فونک رابطے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تہران- انقرہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں مشترکہ کمیشن کے اجلاس انعقاد سے ایران ترکی تعاون ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے بدھ کی رات کو اپنے ترک ہم منصب "رجب طیب اردوغان" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے انسداد دہشتگردی کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کا صحیح طریقہ، دیگر ملکوں کی آزادی اور خودمختاری کا احترام کرنا ہے۔

علامہ رئیسی نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے میدان میں ایران کے شاندار ریکارڈ کے پیش نظر ہم اس شعبے میں دیگر ممالک سے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تہران- انقرہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے انعقاد سے ایران ترکی تعاون ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔

ایرانی صدر مملکت نے خطے میں اپنی حالیہ ملاقاتوں اور مشاورتوں کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ خطے کے مسائل خطی ممالک کے اندر اور ان کی فعال شراکت سے حل ہونے ہوں گے اور اس میں بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔

در این اثنا ترک صدر نے دونوں ممالک کے درمیان خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب خطے کے ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کا خیال غالب ہوگیا ہے اور حالیہ دورے اور مشاورت اس کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے تہران اور انقرہ کے درمیان مشترکہ تعاون کے اجلاسوں کے انعقاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آئندہ دورہ تہران میں دونوں ممالک کے تعلقات ترقی کے ایک نئے باب میں داخل ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdchkwnmw23niwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ