تاریخ شائع کریں2021 7 December گھنٹہ 19:59
خبر کا کوڈ : 529800

یمن کا ریاض میں سعودی وزارت دفاع پر میزائلوں اور ڈرونز طیاروں سے حملہ

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب مسلسل یمن کے مختلف صوبوں میں جنگی طیاروں کے ذریعہ شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے جس کے جواب میں آج صبح یمنی فورسز نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض ، سعودی عرب کے شہر جدہ، طائف، جیزان،نجران اور عسیر میں میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعہ حملے کئے ہیں۔
یمن کا ریاض میں سعودی وزارت دفاع پر میزائلوں اور ڈرونز طیاروں سے حملہ
 یمنی فورسز کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے یمن پر سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت دفاع کو میزائلوں اور ڈرونز طیاروں سے نشانہ بنایا ہے جبکہ سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر بھی حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب مسلسل یمن کے مختلف صوبوں میں جنگی طیاروں کے ذریعہ شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے جس کے جواب میں آج صبح یمنی فورسز نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض ، سعودی عرب کے شہر جدہ، طائف، جیزان،نجران اور عسیر میں میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعہ حملے کئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ آج کے حملوں کو 7 دسمبر کے حملوں کا عنوان دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاض میں سعودی عرب کی وزارت دفاع اور ملک خالد ايئر پورٹ کو 6 ڈرونز اور متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

یحیی سریع نے کہا کہ جیزان ، نجران ، طائف اور عسیر میں بھی سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو ڈرونز طیاروں صماد 1 اور صماد 2 سے نشانہ بنایا گيا ۔ انھوں نے کہا یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے اور یمنی عوام استقامت کے ساتھ سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcdzn0kzyt0xj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ