تاریخ شائع کریں2021 7 December گھنٹہ 19:57
خبر کا کوڈ : 529799

اس وقت ایران واحد ملک ہے جو افغانستان کی مدد کرسکتا ہے

سابق افغان صدر کے بھائی حشمت غنی نے اشرف غنی کے افغانستان سے فرار کے بارے میں کہا کہ سابق صدر اشرف غنی کے سامنے کوئی راستہ نہیں بچا تھا انہیں ہر حال میں افغانستان سے جانا تھاتاکہ طالبان حکومت اپنے ہاتھ میں لے سکیں ۔
اس وقت ایران واحد ملک ہے جو افغانستان کی مدد کرسکتا ہے
افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے کہا ہے کہ اس وقت ایران واحد ملک ہے جو افغانستان کی مدد کرسکتا ہے۔

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے سحر عالمی نیٹ ورک کے افغان ٹی وی کے پروگرام چراغ سرخ میں کہا کہ امریکا نے افغانستان میں ایک سسٹم قائم کیا پھر اس کو ختم کردیا۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت صرف ایران ایک ایسا ملک ہے کہ جو افغانستان کی مدد کرسکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے اور قطر میں امریکہ طالبان مذاکرات سے یہ بات واضح ہوگئی تھی کہ جلد یا بدیر طالبان افغانستان میں حکومت میں آئیں گے ۔

سابق افغان صدر کے بھائی حشمت غنی نے اشرف غنی کے افغانستان سے فرار کے بارے میں کہا کہ سابق صدر اشرف غنی کے سامنے کوئی راستہ نہیں بچا تھا انہیں ہر حال میں افغانستان سے جانا تھاتاکہ طالبان حکومت اپنے ہاتھ میں لے سکیں ۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے واقعات سے ثابت ہوگیا ہے کہ طالبان کے اندر اختلافات ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کے اندر موجودہ حالات سے باہر آنے کی صلاحیتیں موجود ہیں اور طالبان رہنما ان سے واقف بھی ہیں لیکن نوجوان طالبان یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں دنیا کے ساتھ افہام و تفہیم کی ضرورت نہیں ہے۔ حشمت غنی نے کہا کہ انھوں نے طالبان رہنماؤں پر واضح کردیا ہے کہ امن و امان کے امور اپنے پاس رکھیں لیکن دیگر امور ماہرین کے حوالے کریں۔
https://taghribnews.com/vdcaoonmo49nu01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ