تاریخ شائع کریں2021 5 December گھنٹہ 11:51
خبر کا کوڈ : 529426

نطنز میں میزائل سسٹم کا تجربہ کیا گیا تھا

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان شاہین تقی خانی نے کہا ہے کہ علاقے میں تعینات سسٹمز کا جائزہ لینے کے لیے نطنز میں میزائل سسٹم  کا تجربہ کیا گیا۔
نطنز میں میزائل سسٹم کا تجربہ کیا گیا تھا
ایران کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ نطنز میں میزائل سسٹم کا تجربہ کیا گیا۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان شاہین تقی خانی نے کہا ہے کہ علاقے میں تعینات سسٹمز کا جائزہ لینے کے لیے نطنز میں میزائل سسٹم  کا تجربہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ خطے میں قائم نظاموں کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس طرح کے تجربے مکمل طور پر محفوظ ماحول میں اور مربوط دفاعی نیٹ ورک کی مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کئے جاتے ہیں۔ اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک با خبر مقامی ذریعہ نے کل نطنز کے صحرا میں ہونے والے دھماکے پر کہا کہ اس کا تعلق نطنز کی ایٹمی تبنصیبات سے نہیں ہے اور اس دھماکے سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ کل رات 8 بجکر 15 منٹ پر فضا میں روشنی دکھائی دی اور ایک دھماکہ ہوا جس کے بعد مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جانے لگیں اور ایران کے دشمنوں نے اس سے  سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی۔
https://taghribnews.com/vdchiwnm-23nikd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ