تاریخ شائع کریں2021 5 December گھنٹہ 11:38
خبر کا کوڈ : 529417

ایران اور ونزویلا کے سربراہان مملک کے درمیان ٹیلیفونی رابطہ

سید ابراہیم رئیسی نے ونزویلا کی سامراج مخالف پالیسیوں اور سامراج کے مقابلے میں وہاں کی حکومت و عوام کی جد و جہد کو ونزویلا پر عائد ظالمانہ اور یکطرفہ پابندیوں کی بنیادی وجہ قرار دیا۔
ایران اور ونزویلا کے سربراہان مملک کے درمیان ٹیلیفونی رابطہ
اسلامی جمہوریہ ایران اور ونزویلا کے سربراہان مملک نے دونوں کے ممالک کے قرینی تعلقات کے مزید فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ونزویلا کے صدر نیکولس مادورو کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں ممالک کے تعلقات کو اسٹریٹیجک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تعلقات کے فروغ کے لئے وسیع گنجائشوں کے حامل ہیں جس کے پیش نظر تہران کاراکاس تعلقات بالخصوص اقتصادی و تجارتی لین دین کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے ونزویلا کی سامراج مخالف پالیسیوں اور سامراج کے مقابلے میں وہاں کی حکومت و عوام کی جد و جہد کو ونزویلا پر عائد ظالمانہ اور یکطرفہ پابندیوں کی بنیادی وجہ قرار دیا۔

صدر ایران نے ونزویلا کے صدر کو انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ انتخابات کا کامیابی کے ساتھ انعقاد انکی حکومت کی طاقت و توانائی کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے تیل کی عالمی تنظیم اوپک میں بھی دونوں ملکوں کے مشترمہ تعاون پر زور دیا۔

اس گفتگو میں ونزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے بھی اوپک میں ایران کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپسی کوششوں سے تیل کی منڈی کو پائدار بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور ونزویلا مشترکہ تعاون سے بہت کچھ کر سکتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے مشترکہ کمیشن کی مدد سے نئے معاہدے عمل میں لائے جائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdchzwnmq23nikd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ