QR codeQR code

سری لنکا کے وزیراعظم کا پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

4 Dec 2021 گھنٹہ 20:43

سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے  کہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری پر حملہ اور قتل کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ میری ہمدردی اور دعائیں لواحقین کے ساتھ ہیں۔


سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں سرلنکا کے منیجر کے بہیمانہ اور بے رحمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں  پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں سرلنکا کے منیجر کے بہیمانہ اور بے رحمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے  کہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری پر حملہ اور قتل کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ میری ہمدردی اور دعائیں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

سری لنکن وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سری لنکا کے عوام کو اس بات کا یقین ہے کہ  پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان واقعہ میں ملوث تمام افراد کو سزا دے کر انصاف فراہم کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 529358

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/529358/سری-لنکا-کے-وزیراعظم-کا-پاکستان-وزیر-اعظم-عمران-خان-سے-انصاف-فراہم-کرنے-مطالبہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com