تاریخ شائع کریں2021 4 December گھنٹہ 20:43
خبر کا کوڈ : 529358

سری لنکا کے وزیراعظم کا پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے  کہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری پر حملہ اور قتل کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ میری ہمدردی اور دعائیں لواحقین کے ساتھ ہیں۔
سری لنکا کے وزیراعظم کا پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں سرلنکا کے منیجر کے بہیمانہ اور بے رحمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں  پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں سرلنکا کے منیجر کے بہیمانہ اور بے رحمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے  کہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری پر حملہ اور قتل کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ میری ہمدردی اور دعائیں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

سری لنکن وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سری لنکا کے عوام کو اس بات کا یقین ہے کہ  پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان واقعہ میں ملوث تمام افراد کو سزا دے کر انصاف فراہم کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcbs9bswrhb5fp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ