QR codeQR code

یمنی فوج کا ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا

4 Dec 2021 گھنٹہ 20:29

 فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے سنیچر کو کہا کہ اس ملک کے فضائی دفاعی سسٹم نے امریکی ساخت کے اسکین ایگل ماڈل کا ایک ڈرون طیارہ مارگرایا ہے۔


یمنی فوج نے اعلان کیا ہے اس ملک کے فوجیوں نے ایک امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

 فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے سنیچر کو کہا کہ اس ملک کے فضائی دفاعی سسٹم نے امریکی ساخت کے اسکین ایگل ماڈل کا ایک ڈرون طیارہ مارگرایا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ یہ کارروائی ایک مناسب ہتھیار سے انجام دی گئی ہے اور یہ اسکین ایگل ماڈل کا ساتواں امریکی ڈرون طیارہ ہے جو رواں عیسوی سال کی ابتدا سے یمن کے فضائی دفاعی سسٹم نے گرایا ہے.

یمن کی فوج نے گذشتہ ہفتوں میں اس ملک کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحاد کے کئی ڈرون طیارے مار گرانے کی خبر دی تھی۔ 


خبر کا کوڈ: 529354

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/529354/یمنی-فوج-کا-ایک-اور-امریکی-ڈرون-طیارہ-مار-گرایا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com