QR codeQR code

ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کا سیالکوٹ واقعے کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

4 Dec 2021 گھنٹہ 20:17

پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس واقعے پر ریاست کا ردِ عمل بزدلانہ رہا ہے۔ پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ ریاست کو انتہائی دائیں بازو کے ساتھ ساز باز کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔


ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے سیالکوٹ واقعے کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعے کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیش آنے والے ہولناک واقعے کی ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان کے انسانی حقوق کے کمیشن نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ہجوم نے بے بنیاد الزامات پر ناقابلِ تصور بربریت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں انتہاپسندی انتہائی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ کمیشن نے سیالکوٹ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے.

پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس واقعے پر ریاست کا ردِ عمل بزدلانہ رہا ہے۔ پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ ریاست کو انتہائی دائیں بازو کے ساتھ ساز باز کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر اُسے بہیمانہ انداز میں قتل کرنے کے بعد مقتول کی لاش نذر آتش کردی تھی۔

اس واقعے کی پاکستان بھر میں مذمت کی گئی ہے اور پولیس نے جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات چھاپے مارکے سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 529347

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/529347/ہیومن-رائٹس-کمیشن-پاکستان-کا-سیالکوٹ-واقعے-کے-مجرموں-کو-انصاف-کٹہرے-میں-لانے-مطالبہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com