QR codeQR code

علامہ ناصر عباس جعفری کی سانحہ سیالکوٹ کی شدید الفاظ میں مذمت

4 Dec 2021 گھنٹہ 13:47

سانحہ سیالکوٹ پر اپنے مذمتی بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مذہبی جنونیت اور متشدد مذہبی گروہوں نے دین اسلام اور وطن عزیز پاکستان کے تشخص کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ توہین کے نام پر کسی کو بلا تحقیق سزا دینے کا اختیار ریاست کے پاس بھی نہیں ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ سیالکوٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی جنونیت اور متشدد مذہبی گروہوں نے دین اسلام اور وطن عزیز کے تشخص کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

سانحہ سیالکوٹ پر اپنے مذمتی بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مذہبی جنونیت اور متشدد مذہبی گروہوں نے دین اسلام اور وطن عزیز پاکستان کے تشخص کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ توہین کے نام پر کسی کو بلا تحقیق سزا دینے کا اختیار ریاست کے پاس بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے سخت ترین اقدامات کرنے ہوں گے، ہمیں بیرونی سازشوں پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔ غیر ملکیوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ مصلحت کے نام پر کسی بھی قسم کی لچک ملک و قوم کے ساتھ غداری ہوگی، اگر ایسے واقعات کو طاقت کے ساتھ روکا نہ گیا تو ہم دنیا کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

خبر کا کوڈ: 529300

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/529300/علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کی-سانحہ-سیالکوٹ-شدید-الفاظ-میں-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com