تاریخ شائع کریں2021 4 December گھنٹہ 13:45
خبر کا کوڈ : 529299

سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے شرمناک دن ہے

عمران خان نے کہا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کے لیے شرم ناک دن ہے، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیالکوٹ فیکٹری پر حملہ کرکے سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے شرمناک دن ہے۔
سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے شرمناک دن ہے
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے شرمناک دن ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے شرمناک دن ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کے لیے شرم ناک دن ہے، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیالکوٹ فیکٹری پر حملہ کرکے سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے شرمناک دن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں خود اس کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں، اس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں جاری ہیں، تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کل سیالکوٹ کی ایک نجی فیکٹری میں ہجوم نے تشدد کرکے سری لنکن مینیجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا بعد ازاں سڑک بلاک کرکے اس کی لاش کو نذر آتش کردیا۔
https://taghribnews.com/vdcf11dt1w6d00a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ