تاریخ شائع کریں2021 30 November گھنٹہ 23:29
خبر کا کوڈ : 528900

تقریبا 20 کروڑ بچے جنگ زدہ علاقوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں

 سیو دی چلڈرن نامی عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تقریبا 20 کروڑ بچے، افغانستان، نائجیریا اور کانگو سمیت دنیا کے جنگ زدہ علاقوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
تقریبا 20 کروڑ بچے جنگ زدہ علاقوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں
ایک عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ تقریبا 20 کروڑ بچے جنگ زدہ علاقوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

 سیو دی چلڈرن نامی عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تقریبا 20 کروڑ بچے، افغانستان، نائجیریا اور کانگو سمیت دنیا کے جنگ زدہ علاقوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار گزشتہ ایک عشرے کے دوران اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔

منگل کے روز سیو دی چلڈرن نامی عالمی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں 13 ممالک میں جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ ہے جبکہ 2019 کی بہ نسبت میں اس میں تقریبا 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

2020 میں تیزی سے اس میں اضافے سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی وبا اور جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ کی اپیل کافی نہيں رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 3 کروڑ 37 لاکھ بچے مسلح افراد اور سرکاری فوجیوں کے پاس زندگی بسر کر رہے ہیں جن سے خدمت لی جا رہی ہے۔ اس تعداد میں گزشتہ تین عشرے کی بہ نسبت تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان، شام، یمن، فلپائن اور عراق جیسے جنگ زدہ علاقوں میں سب سے زیادہ بچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdzj0kzyt0xn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ