QR codeQR code

صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کسی صورت بھی جائز نہیں

30 Nov 2021 گھنٹہ 18:46

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کےہر چال بعد ہونے والے اجلاس میں مشترکہ دستخط کردہ  جاری بیان کے مطابق گذشتہ روز یونین کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر علی القرہ داغی نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کسی سورت بھی جائز نہیں اور اس کی پیروی کر نے والے عرب ممالک جن میں متحدہ عرب امارات اور مراکش مالی مفادات کیلیے جو کچھ کر رہے ہیں وہ قابل مذمت اور حرام فعل ہے


علی القرہ داغی نے کہا کہ عرب ممالک مالی مفادات کیلیے  صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات بڑھاکر جو کچھ کر رہے ہیں وہ قابل مذمت اور حرام فعل ہے۔

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کےہر چال بعد ہونے والے اجلاس میں مشترکہ دستخط کردہ  جاری بیان کے مطابق گذشتہ روز یونین کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر علی القرہ داغی نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کسی سورت بھی جائز نہیں اور اس کی پیروی کر نے والے عرب ممالک جن میں متحدہ عرب امارات اور مراکش مالی مفادات کیلیے جو کچھ کر رہے ہیں وہ قابل مذمت اور حرام فعل ہے جو ان عرب ممالک کی  فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت اور غداری کے مترادف ہے۔

یونین نے الاقصیٰ اور فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یونین کی جانب سے القدس، الاقصیٰ اور فلسطین پر قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرآنے کی مذمت میں متعدد بیانات جاری کیے ہیں اور اس مسئلے کی ترجیح، معمول کے تقدس پر زور دینے کے لیے کئی کانفرنسیں اور سیمینارز منعقد کیے اور کھلم کھلا عرب ممالک کے ان اقدامات کو فلسطینیوں کے ساتھ ایک بڑا دھوکہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی آزادی اورقومی تشخص کے ساتھ ساتھ تمام مقبوضہ زمینوں بالخصوص الاقصیٰ اور القدس الشریف کو آزاد کرانے کے لیے مادی اور اخلاقی کوششوں کو بروئے کار لایا جائے ۔


خبر کا کوڈ: 528862

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/528862/صہیونی-ریاست-کے-ساتھ-تعلقات-کسی-صورت-بھی-جائز-نہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com