تاریخ شائع کریں2021 30 November گھنٹہ 13:53
خبر کا کوڈ : 528819

او آئی سی کا افغانستان کی صورتحال پر اجلاس بلانے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر غور کے لئے او۔ آئی۔ سی وزرا خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس منعقد ہو گا تاہم انہوں نے اس کی جگہ اور تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔
او آئی سی کا افغانستان کی صورتحال پر اجلاس بلانے کا فیصلہ
او آئی سی نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر غور کے لئے او۔ آئی۔ سی وزرا خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس منعقد ہو گا تاہم انہوں نے اس کی جگہ اور تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 17 دسمبر 2021 ء کو اسلام آباد میں اجلاس کی میزبانی کی پیشکش بھی کی ہے، ہم پراعتماد ہیں کہ او۔آئی۔ سی رکن ممالک اس پیشکش کی تائید کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان، اسلامی تعاون تنظیم کا بانی رکن ہے اور او۔آئی۔ سی کو افغان بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھنا ہوگا، افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا، انہیں فوری اور مسلسل مدد فراہم کرنا ہوگی اور افغانستان کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کیلئے ان کے ساتھ رابطے جاری رکھنے ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdccs4qpo2bqi48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ