تاریخ شائع کریں2021 30 November گھنٹہ 13:51
خبر کا کوڈ : 528818

غاصب صیہونی حکومت کا پہلا سفیر بحرین پہنچ گیا

صیہونی حکومت کی کابینہ نے 5 اکتوبر کو ایتان نائیه کی بحرین میں اسرائیلی سفیر کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ اس سے قبل ایتان نائیه ترکی میں اسرائیل کا سفیر اور متحدہ عرب امارات میں صیہونی حکومت کے سفارتخانے کا عارضی سربراہ  رہ چکا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کا پہلا سفیر بحرین پہنچ گیا
غاصب صیہونی حکومت کا پہلا سفیر منامہ پہنچ گیا۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق ایتان نائیه اسرائیل کا پہلا سفیر ہے جو کل بحرین پہنچا، اور وہ آل خلیفہ اور تل ابیب کے مابین برقرار ہونے والے تعلقات کے بعد پہلی مرتبہ منامہ پہنچا تا کہ اپنی سرگرمیاں شروع کرے۔

صیہونی حکومت کی کابینہ نے 5 اکتوبر کو ایتان نائیه کی بحرین میں اسرائیلی سفیر کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ اس سے قبل ایتان نائیه ترکی میں اسرائیل کا سفیر اور متحدہ عرب امارات میں صیہونی حکومت کے سفارتخانے کا عارضی سربراہ  رہ چکا ہے۔

اس سے قبل مقبوضہ فلسطین میں بحرین کے پہلے سفیر خالد یوسف الجلاہمہ، آل خلیفہ حکومت کے مشن پر تل ابیب پہنچے ۔

واضح رہے کہ تل ابیب میں بحرینی سفیر کی تعیناتی سے متعلق آل خلیفہ حکومت کے اقدام پر بحرین میں سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا اور بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔

بحرینی مظاہرین نے اعلان کیا تھا کہ تل ابیب کے ساتھ منامہ کے روابط کی برقراری کا بحرینی عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بحرینی عوام نے اسرائیل کے ساتھ آل خلیفہ حکومت کے تعلقات کی بحالی کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے پرچم کو بھی نذر آتش بھی کیا۔
https://taghribnews.com/vdcb8wbswrhb5wp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ