تاریخ شائع کریں2021 29 November گھنٹہ 23:00
خبر کا کوڈ : 528758

بگرام ایئربیس خالی کرنا امریکا کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا

فاکس نیوز سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا منصوبہ یہ تھا کہ بگرام چھاونی کو اپنے قبضے میں ہی رکھا جائے کیونکہ یہ چھاونی چین سے نزدیک ہے جس کی وجہ سے چین کے ایٹمی تنصیبات ہماری گرفت میں ہوتے۔
بگرام ایئربیس خالی کرنا امریکا کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا
افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں امریکا کے سابق صدر نے ملک کے موجودہ صدر کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن نے بگرام چھاونی کو خالی کرکے غلطی کی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین سے نزديکی تعلقات ہونے کی وجہ سے بائیڈن کو بگرام چھاونی یا بگرام ایئربیس کو کسی بھی حالت میں خالی نہيں کرنا چاہئے تھا۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ایک انٹرویو میں کہا کہ بگرام ایئربیس خالی کرنا امریکا کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔

فاکس نیوز سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا منصوبہ یہ تھا کہ بگرام چھاونی کو اپنے قبضے میں ہی رکھا جائے کیونکہ یہ چھاونی چین سے نزدیک ہے جس کی وجہ سے چین کے ایٹمی تنصیبات ہماری گرفت میں ہوتے۔

ٹرمپ نے دعوی کیا کہ بگرام ایئربیس سے چین کے وہ ایٹمی تنصیبات بہت نزدیک ہے جہاں پر چینی ایٹم بم تیار کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے یہ منصوبہ بھی تیار کیا تھا کہ امریکی فوجیوں کے افغانستان سے نکل جانے کے بعد ان تما چھاونیوں کو بمباری کرکے تباہ کر دیا جاتا جہاں پر امریکی فوجی تعینات تھے۔ یہ اس لئے کیا جانا تھا تاکہ افغان فوجی اس کا استعمال نہ کر سکیں۔
https://taghribnews.com/vdcenv8nvjh8wfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ