QR codeQR code

ایران کے پارلیمانی وفد کی بین الپارلیمانی یونین میں صیہونی حکومت کے مظالم و جرائم پر احتجاج

29 Nov 2021 گھنٹہ 18:55

تحریک حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے پیر کو ایک خطاب میں کہا ہے کہ بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں ایران کے پارلیمانی وفد کا دلیرانہ موقف اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے اداروں کی قابل تعریف اور اٹل پالیسی کی تصدیق کرتا ہے کہ جو ہمیشہ فلسطین، ملت فلسطین اور استقامت کے ساتھ کھڑا رہا ہے


فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما نے بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں صیہونی حکومت کے نمائندے کی تقریر کا بائیکاٹ کئے جانے پر ایرانی وفد کی قدردانی کی۔

تحریک حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے پیر کو ایک خطاب میں کہا ہے کہ بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں ایران کے پارلیمانی وفد کا دلیرانہ موقف اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے اداروں کی قابل تعریف اور اٹل پالیسی کی تصدیق کرتا ہے کہ جو ہمیشہ فلسطین، ملت فلسطین اور استقامت کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات کی برقراری کو مسترد کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسپین کے شہر میڈریڈ میں بین الپارلیمانی یونین کا اجلاس ہو رہا ہے۔

اس اجلاس میں شریک اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی وفد نے صیہونی حکومت کے مظالم و جرائم پر احتجاج کرتے ہوئے اس کے نمائندے آوی دیختر کی تقریر کا بائیکاٹ کیا اور ان کے خطاب کے وقت اجلاس سے باہر نکل گیا۔

بین الپارلیمانی اجلاس میں بھی ایرانی وفد نے صیہونی حکومت کے جرائم کی سخت مذمت کی اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کا اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 528731

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/528731/ایران-کے-پارلیمانی-وفد-کی-بین-الپارلیمانی-یونین-میں-صیہونی-حکومت-مظالم-جرائم-پر-احتجاج

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com