تاریخ شائع کریں2021 28 November گھنٹہ 18:57
خبر کا کوڈ : 528572

بھارت کی افغانستان کے لیے گندم کی ترسیل میں پاکستان سے غیر مشروط تعاون کی اپیل

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان افغان عوام کے لیے پچاس ہزار ٹن گندم بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ پاکستان اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرے گا۔
بھارت کی افغانستان کے لیے گندم کی ترسیل میں پاکستان سے غیر مشروط تعاون کی اپیل
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے لیے گندم کی ترسیل میں پڑوسی ملک پاکستان سے غیر مشروط تعاون کی اپیل کی ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان افغان عوام کے لیے پچاس ہزار ٹن گندم بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ پاکستان اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرے گا۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے بیان میں افغانستان کے لیے گندم کی براستہ پاکستان ترسیل کے لیے حکومت اسلام آباد کی شرائط کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔ اس سے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ان کا ملک افغانستان کے لیے گندم کی ترسیل کے سلسلے میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔

ادھر روزنامہ انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان کے راستے افغانستان گندم بھیجنے کی تجویز گزشتہ ماہ اسلام آباد کو پیش کی تھی لیکن اب تک اس کا کوئی جواب نہیں آیا۔

انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے افغانستان میں انسانی اور غذائی بحران کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciyvawrt1arw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ