تاریخ شائع کریں2021 28 November گھنٹہ 18:56
خبر کا کوڈ : 528570

وزارت عظمی کا عہدہ اہمیت نہیں رکھتا بلکہ عوام کی خدمت اہم ہے

ہندوستان کے وزیر اعظم نے ایوشمان بھارت نامی فلاحی اسکیم کی افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ایوشمان بھارت کا کارڈ بنوائیں اور علاج معالجے کی اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں ۔
وزارت عظمی کا عہدہ اہمیت نہیں رکھتا بلکہ عوام کی خدمت اہم ہے
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اقتدار میں باقی رہنے کے خواہشمند نہیں ہے۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات میں‘ اتوار کو آیوشمان بھارت اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں سے بات کی ۔اس پروگرام میں انہوں نے دعوا کیا کہ ان کے لئے وزارت عظمی کا عہدہ اہمیت نہیں رکھتا بلکہ عوام کی خدمت اہم ہے۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نے ایوشمان بھارت نامی فلاحی اسکیم کی افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ایوشمان بھارت کا کارڈ بنوائیں اور علاج معالجے کی اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج غریب عوام دوا کی وجہ سے پریشان ہیں اور وہ  پیسے کی وجہ سے دوا نہیں لیتے یا بیماری کا علاج نہیں کرا پاتے تو یہ بڑی تشویش کی بات ہے۔
انھوں نے غریب عوام کے علاج معالجے کے تئیں ایسی حالت میں تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران دواؤں اور آکسیجن تک دسترسی نہ ہونے کی وجہ سے کورونا مریضوں کی ایک بڑی تعداد لقمہ اجل بن گئی تھی۔

اس دوران ہندوستانی کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو مودی حکومت پر کورونا وبا کے دوران مرنے والوں کی تعداد کو غلط رپورٹ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ حکومت جھوٹے اعداد و شمار دے کر مرنے والوں کے درد کو نظر انداز کر رہی ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کو سمجھنا چاہئے کہ جو لوگ کورونا کی وجہ سے اپنے پیاروں کی جان گنوا بیٹھے ہیں، ان کے دکھ کو غلط اعداد و شمار دے کر چھپایا نہیں جا سکتا۔
https://taghribnews.com/vdcgu79nzak9xn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ