تاریخ شائع کریں2021 28 November گھنٹہ 13:27
خبر کا کوڈ : 528533

ویانا میں جوہری مذاکرات  کل بروز پیر سے شروع ہوں گے

علی باقری کنی 29 نومبر بروز پیر ویانا میں چین، روس ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نمائندوں سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔ ان مذاکرات میں ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو ہٹانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
ویانا میں جوہری مذاکرات  کل بروز پیر سے شروع ہوں گے
ویانا میں جوہری مذاکرات  کل بروز پیر سے شروع ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ویانا پہنچ گئے ہیں۔

علی باقری کنی 29 نومبر بروز پیر ویانا میں چین، روس ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نمائندوں سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔ ان مذاکرات میں ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو ہٹانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

علی باقری کنی نے قبل ازیں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار دوسرے فریق کی سنجیدگی اور عملی آمادگی پر ہے ۔

انہوں نے پابندیاں مکمل طور پر ختم نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات کی ناکامی پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ دوبارہ معاہدے سے دستبردار نہیں ہوگی جیسا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcfmcdtmw6d0ta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ