تاریخ شائع کریں2021 28 November گھنٹہ 12:28
خبر کا کوڈ : 528530

جن ممالک نے اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار کئے وہ قابل مذمت ہے

علماء مسلمین کی عالمی یونین نے  مسجد الاقصی، قدس شریف اور فلسطین کی حمایت سے متعلق اپنے اصولی اور منطقی موقف کو دہراتے ہوئے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری اور سمجھوتے کی مذمت کی۔ 
جن ممالک نے اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار کئے وہ قابل مذمت ہے
علماء مسلمین کی عالمی یونین نے بعض عرب ممالک کی جانب سے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری اور سمجھوتے کی مذمت کی ہے۔

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق علماء مسلمین کی عالمی یونین نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک نے اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار کئے وہ نہ فقط قابل مذمت ہے بلکہ فلسطینی عوام کے ساتھ خیانت ہے۔

علماء مسلمین کی عالمی یونین نے  مسجد الاقصی، قدس شریف اور فلسطین کی حمایت سے متعلق اپنے اصولی اور منطقی موقف کو دہراتے ہوئے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری اور سمجھوتے کی مذمت کی۔ 

مسلم علماء کی عالمی یونین نے مقبوضہ علاقوں خاص طور سے مسجد الاقصی اور قدس شریف کی آزادی کیلئےجدوجہد پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ 4 عرب ممالک امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دباو میں آ کر اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار ئے جس  کی عرب اور اسلامی ممالک نے بڑے پیمانے پر مذمت کی۔
https://taghribnews.com/vdcc14qpx2bqip8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ