تاریخ شائع کریں2021 27 November گھنٹہ 22:19
خبر کا کوڈ : 528464

اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے ایران مخالف اتحاد کا شیرازہ بکھر گیا

امریکا کی حمایت سے کچھ عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان رشتے قائم ہونے اور ایران مخالف اتحاد کی تشکیل کے بعد عبری زبان سے ایک اخبار اسرائیل ہیوم نے اپنے ایڈیشن میں ابو ظہبی کے اعلی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ یہ اتحاد ٹوٹ چکا ہے۔
اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے ایران مخالف اتحاد کا شیرازہ بکھر گیا
صیہونی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے ایران مخالف اتحاد کا شیرازہ بکھر گیا ہے۔

امریکا کی حمایت سے کچھ عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان رشتے قائم ہونے اور ایران مخالف اتحاد کی تشکیل کے بعد عبری زبان سے ایک اخبار اسرائیل ہیوم نے اپنے ایڈیشن میں ابو ظہبی کے اعلی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ یہ اتحاد ٹوٹ چکا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  صیہونی حکومت کے اخبار اسرائیل ہیوم نے اپنی تازہ رپورٹ میں لکھا کہ ایران کے خلاف خلیج فارس کے ساحلی علاقوں کے عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان اتحاد کا شیرازہ بکھر چکا ہے کیونکہ امریکا کے صدر جو بائیڈن سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ساتھ عزت سے پیش نہیں آ رہے ہيں جس کی وجہ سے ریاض اور ابو ظہبی نے ایران سے مثبت مذاکرات کے لئے قدم بڑھا دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار اس سے اپنی رپورٹ شروع کرتا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران اور امریکا میں اقتدار کی تبدیلی اور بائیڈن کے وائٹ ہاوس میں داخل ہونے کے بعد سے ریاض اور ابوظہبی میں ایران کے بارے میں خارجہ پالیسی کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیار ہوئی اور یہ دونوں ملک، تہران سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے خواہشمند ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciqvaw5t1ar52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ